جی این این سوشل

دنیا

کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی

دنیا بھر میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کورونا وائرس کی ایک اور نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی
کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس   سے ہلاکتوں اور نئے متاثرین کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں  کورونا وائرس    کی ایک اور قسم  سامنے آئی ہے ، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نیا " لیمبڈا ویرینٹ"  اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔جن ممالک میں ابھی تک کورونا سے تحفظ کیلئے ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے وہاں اس کے پھیلنے کے  امکانات زیادہ ہیں  ، جہاں  دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل  جاری ہے  وہیں کورونا کی نئی اقسام بھی اسی تناظر میں سامنے آرہی ہیں ۔ 

کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے "پیرو " میں دسمبر میں  سامنے آئی تھی  جو کہ اب  چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

پبلک ہیلتھ آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پانچ غیرممالک سے آنے والے افراد تھے ۔

پیرو ہرڈیا یونیورسٹی  کے مائیکروبیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ جب دسمبر میں پہلی بار مختلف ماہرین طب کی توجہ مبذول ہوئی  تو اس وقت 200 نمونوں  میں صرف ایک  میں یہ ویرینٹ پایا گیا تھا ۔ تاہم  مارچ تک  ان نمونوں میں تقریبا 50 فی صد حصہ تھا  جوکہ اب بڑھ کر  تقریبا 80  فی صد تک پہنچ چکا ہے۔ اس سے  یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ  کی شرح دیگر مختلف ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ماہرین کاکہناہےکہ "یہ ممکن ہے کہ اس میں پھیلنے  کی شرح زیادہ ہو لیکن اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت   نے لیمبڈا  کو اس جون میں اب تک کے  ساتویں کوروناقسم  میں شامل کیا ہے ۔

لاطینی امریکہ  اب تک وبائی بیماری کا سب سے زیادہ متاثر خطہ رہا ہے۔  دنیا کی صرف 8فی صد آبادی پر مشتمل اس  ملک میں  کوروناوائرس کے 20فیصد  کیسز  ہیں۔ کولمبیا ، پیراگوئے اور یوراگوئے میں بھی  حالیہ ہفتوں میں  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll