جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں کے ساتھ رابطےمیں تھے،اور ان کے پاس غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے،ترجمان پاک فوج


ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان جنرل احمد شریف نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے دشوار علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا،جس میں دہشتگردوں نے تین ایف سی اہکاروں کو بھی شہید کیا،واقعے کی جگہ پہنچنا بہت مشکل کام تھا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو ساتھ میں فزیکل ایکٹویٹی بھی چل رہی تھی۔
جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کوآئی ای ڈیز کے ذریعے دھماکا کر کے روکا گیا،دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا،دہشت گرد افغانستان میںاپنے سہولت کاروںکے ساتھ رابطےمیں تھے،اور ان کے پاس غیر ملکی اسلحہ بھی تھا۔جبکہ دہشت گردوں نے اپنی دھاک بٹھانے کے لیے کچھ لوگوں کو شہید کیا ۔ان لوگوں کا کسی بھی مذہب یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد مختلف گروپس میں بٹے ہوئے تھے،دہشتگردوں نے منعظم انداز میں کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے مسافروں کو ٹرین کے باہر زمین پر اکھٹا کیا اور ان کو ٹولیوں میں تقسیم کر دیا،دہشت گردوں کی بڑی تعداد یرغمالیوں کو لے کر پہاڑوں پر چلی گئی،جبکہ ان کا ایک اسناپئرز پہاڑ پر موجو دتھا۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت میں سوشل میڈیا پر وار فئیر بھی چل رہی تھی۔سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لے کر فیک ویڈیو اور تصاویر چلنے لگ گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہمارے اسناپئرز نے انگیج کیا جس کی بدولت یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔ضرار کمپنی کے شوٹرز نے سب سے پہلےخودکش بمباروں کو نشانہ بنایا تا کہ یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے،دہشتگردوں کی گفتگو سے واضح تھا کہ انہوں نےیرغمالیوں کے درمیان میں خودکش بمباروں کو بٹھایا ہوا ہے،جن کو پاک فوج نے منصوبہ بندی انگیج کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خودکش بمباروں کی موجودگی کی وجہ آپریشن میں بہت احتیاط سے کام لیا گیا تا کہ یرغمالیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک بھی مغوی کی جان کو نقصان نہیں پہنچا۔پاک فوج نے 36 گھنٹوں میں اس مشکل آپریشن کو سر انجام دیا۔یرغمالیوں کو رہائی دلانے کے لیے یہ تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز انجن کے ذریعے ٹرین میں داخل ہوئے اور انجن کے بعد تمام بوگیوں کو کلئیرکروایا،پاک فوج کے جوانوں نے ایک ایک بوگی چیک کر کے ٹرین کو کلئیر کیا،یرغمالیوں کی بازیابی کے بعد پاک فوج نےان کوابتدائی طبی امداد دی ۔
ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمباروں کو نشانہ بنانے کے دوران کچھ مسافر افراتفری کے دوران بھاگے بھی تھے جن کو بعد میں اکٹھا کیا گیا،اس وقت بھی علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاک فضائیہ نے اس آپریشن کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ یرغمالیوں کو بھاگنے کا موقع ملا تو اس دوران دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 33 دیشگردوں نے کارروائی کی تھی جن کو دوران آپریشن پاک فوج نے ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جو موصوم لوگوں کو بسوں یا ٹرین سے اتار کر نشانہ بناتے ہیں ان کو اس طریقے سے ہی ڈیل کیا جائے گا۔جبکہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے مسافروں کی تعداد 26 ہو چکی ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے میں بھارت کےملوث ہونے پر ہمیں کسی جعلی ویڈیو کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس خوارجیوں کے خلاف شواہد موجو د ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد مجیب الرحمان افغانستان کی ایک بٹالین کا کمانڈر تھا۔افغانستان سے ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ ہماری شمالی سرحد پر ہیں،جبکہ دہشتگردی میں ملوث لوگوں کو افغانستان میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کو افغانستان میں سہولت کاری دی جاتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ایک اور واقعے کی جڑیں افغانستان سے ملتی ہیں۔جبکہ بنوں واقعہ میں افغان دہشتگرد ملوث تھے۔جبکہ اس حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا،انڈین میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر جعلی ویڈیو نشر کر رہا تھاجس میں دکھا رہا ہے کہ ٹرین کو جلایا دیا گیا ہے،بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرین کی پرانی ویڈیو ز کو بار بار شئیر کیا جارہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے لڑنا ہے، قومی ایکشن پلان میں تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ حامی بھری، تمام سیاسی جماعتوں نے 14 نکات پر اتفاق کیا تھا، ان 14 نکات پر اگرعمل ہو تو دہشتگردی کبھی نا بھڑے۔ 2024 اور2025 میں 1250 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا حساس اداروں کو بہت سی معلومات ہوتی ہیں، ایسا نہیں کہ یہ واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، انٹیلی جنس سے اس سے پہلے بھی کہیں کامیاباں ہوئی، تمام ایجنسیاں دن رات پاکستانی شہریوں کی حفاظت پر لگی ہوئی ہیں، سبی بھر میں تھریڈز ہیں، اس واقعے میں بروقت رسپانس بھی انٹیلی جنس کی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا دعوی کرنے والوں کو کمیشن میں جانے کا اختیار حاصل ہے اس حوالے سے کمیشن 2011 سے بنا ہوا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،دہشتگردوں کو بلوچ نہ کہا جائے ،ایسے واقعات کا بلوچستان کی روایات سے کوئی تعلق نہیں،اور ان لوگوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ افراد ناراض بلوچ ہیں بلکہ یہ بیرونی آلہ کار اور ملک دشمن عناصر ہیں۔ان کی سرپرستی بھارتی ایجنسی را ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو چھوڑنا بھی دہشتگردی بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔مسافروں پر حملے کیے جا رہے ہیں یہ دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب آپریشن پر بہادر افواج کی جتنی تعریف کی جائے کم ہےسابق حکومت کی پالیسی دہشتگردی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 7 گھنٹے قبل

’’یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔‘‘باغی اور روایت شکن شاعرجون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
- 8 گھنٹے قبل

عد م پیشی پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 10 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز،مجوزہ ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا
- 10 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 10 گھنٹے قبل

تیسر ا ون ڈے: پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام
- 5 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ، پروٹیز 143 رنز پر ڈھیر
- 10 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات اور آسان انصاف کی فراہمی ہے، وزیر قانون
- 10 گھنٹے قبل

ترکیہ ، آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں،معرکہ حق میں دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے،وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق میں انکشاف
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
- 9 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)





