Advertisement

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

پی سی ایل ایڈیشن 10 گیارہ اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 14th 2025, 10:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔
پی سی ایل ایڈیشن 10 گیارہ اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹور پہلے مرحلے میں لومینارا ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔
حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی، بورڈ کے مطابق ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
اس حوالے سےپی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروانا ہے، پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ٹراافی ٹور کا پہلے مرحلے کے دورے کا شیڈول:
14 مارچ – حیدرآباد 
14-15 مارچ - کراچی
16-17 مارچ - لاہور
18 مارچ - ملتان
19 مارچ - بہاولپور
20 مارچ - فیصل آباد 
22 مارچ - پشاور 
23 مارچ – اسلام آباد

Advertisement