Advertisement
علاقائی

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے،محکمہ صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 14th 2025, 11:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

لاہور کے جناح اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پرکاغذوں میں آن ڈیوٹی ڈاکٹرز بیرون ملک مقیم ہیں،یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے 6 ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے جناح اسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تنخواہ لینے والے غیر حاضر ڈاکٹروں کو دھر لیا، جس میں چھ ڈاکٹروں پر ملی بھگت کے ساتھ بیرون ملک روانہ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ان چھ ڈاکٹروں میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
دوسری جانب غیر حاضرڈاکٹرز کی روزانہ حاضری کی تصدیق کرنےوالوں کوشوکاز جاری کردئیے گئے،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غائب ہیں اور تنخواہیں وصول کرتے رہے، جس سے سرکاری خزانے کو غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے نقصان ہوا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

Advertisement