نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی


کرائسٹ چرچ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میںبدترین شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔
اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف کیویز نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر گیارہویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان نے اس بری شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی بنا دیا۔ کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ 20 اوورز سے 59 گیندوں پہلے ہی حاصل کیا، یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔
اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ہدف 55 گیندیں قبل حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بدترین شکست بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہی ہوئی تھی، جب 2016 میں ویلنگٹن میں 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل




