عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی فلم ’’لمبی جدائی‘‘ اور فلم’’ کبیر‘‘ بھی عید پر ریلیز ہو گی جبکہ ایک پنجابی فلم ’’عشق لاہور‘‘ بھی نمائش کیلئے تیار


لاہور:عید الفطر کے موقع پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،اس سال5 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
شائقین کو سینما اسکرین پر بھرپور رومانس سسپنس اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا ، دو ہالی وڈ فلمیں بھی ریلیز سلور اسکرین پر نمائش پذیر ہوں گی۔
اس سال میٹھی عید پر شائقین کیلئے تھرل، ایکشن اور رومانس سے بھرپور پانچ پاکستانی فلمیں سینما اسکرین پر دھوم مچائیں گی۔
ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور فلم’’ قلفی ‘‘ریلیز کیلئے تیار ہے،جس کی نمایاں کاسٹ میں شہروز سبزواری، جاوید شیخ، مریم انصاری اور دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فرحان خان، شاز خان اور صنم سعید کی کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرتی فلم ’’مارشل آرٹسٹ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم میں منفرد پیغام بھی دیا گیا ہے۔

رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی فلم لمبی جدائی اور فلم کبیر بھی عید پر ریلیز ہو گی جبکہ ایک پنجابی فلم ’’عشق لاہور‘‘ بھی نمائش کیلئے تیار ہے، میٹھی عید پر پاکستانی فلموں کے علاوہ شائقین دو ہالی وڈ فلمیں بھی سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل







