Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا 

پنجاب میں عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 20th 2025, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا 

لاہور: صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا ہے ۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،جس کے مطابق پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔

Advertisement