انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے کیے جانے والے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے


میٹا کے زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسپام میسجز کو روکنے کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے کیے جانے والے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے تاکہ ایپ میں اسپام پیغامات کی روک تھام کی جاسکے۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران کمپنی کی جانب سے انفرادی صارفین کے لیے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کی آزمائش کی جائے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایسے براڈ کاسٹ میسجز کی ماہانہ تعداد کا تعین کیا جائے گا۔مثال کے طور پر میٹا کی جانب سے ہر ماہ 30 براڈ کاسٹ میسجز کی اجازت دی جائے گی۔
میٹا کے مطابق صارفین اگر مزید میسجز بہت زیادہ افراد کو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات بزنس اکاؤنٹس کے لیے بھی کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ابھی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس لامحدود تعداد میں براڈ کاسٹ میسجز مفت بھج سکتے ہیں مگر کمپنی کی جانب سے مستقبل میں چند اضافی ٹولز کے ساتھ پیڈ ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
آنے والے مہینوں میں میٹا کی جانب سے پراڈکٹس اپ ڈیٹس کے لیے نئے کسٹمائز براڈ کاسٹ میسجز کی آزمائش کی جائے گی جبکہ بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین میسجز کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔
آزمائشی دورانیے کے دوران کاروباری ادارے 250 میسجز مفت سینڈ کرسکیں گے اور اس کے بعد انہیں اضافی میسجز کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران واٹس ایپ بزنس ایپ میٹا کے لیے ایک اثاثہ بن چکی ہے اور آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
براڈ کاسٹ میسجز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ بزنس ایپ کے لیے لوگو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 34 منٹ قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 32 منٹ قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل




