عدالت نے ملزم کو 25 سال قید، 7 سال قید بامشقت جبکہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

.webp&w=3840&q=75)
کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور دھمکیاں دینے پر مزید 7 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر حنا ناز نے بتایا کہ 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بیٹی نے ماں کو واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نا ہوا۔
پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزم نے معتدد بار بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اس کے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔
جس کے بعد لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران وارث نامی شخص کو سب واقعہ بتایا، وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا۔
شادی کے بعد متاثرہ خاتون نے شوہر وارث کے ساتھ باپ کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کروایا اور عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔

جاپان فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 15 منٹ قبل

رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے ، گونر اسٹیٹ بینک
- 23 منٹ قبل

پی ایس ایکس میں ریکارڈ ز کا سلسلہ جاری، ایک لاکھ 19 ہزار کی حد بحال
- ایک گھنٹہ قبل

ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والےسب اسٹیشن میں آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل
- ایک گھنٹہ قبل

تیسرا ٹی 20 : پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا فلسطینی عوام کی مشکلات کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
- 33 منٹ قبل

ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری
- 2 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی منتخب
- 4 گھنٹے قبل