ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری
اکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے


پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ 20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے۔
حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے پیش نظرغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ 20 مارچ تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 11 دن باقی رہ گئے، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 11 دن باقی ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے، انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، ان کی خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نائیجر:مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق ،13 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہو گا، وزیر اعلی علی امین
- 13 گھنٹے قبل

اٹک :نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے جے یو آئی رہنما جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 188 فیصد تک اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری،غزہ کا واحد کینسر اسپتال تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سلامتی کونسل کو فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا، پاکستان کا دوٹوک مؤقف
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے جامع پروگرام کا آغاز
- 15 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس 8 اپریل کوطلب کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر خزانہ
- 15 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی
- 2 گھنٹے قبل