Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 21 2025، 6:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی  اجازت کی درخواست نمٹا دی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

ڈی سی لاہورکی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی سمیت دیگر واقعات ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مخصوص تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا کہ فتنہ الخوارج نے 76 دہشت گرد ٹرینڈ کیے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے ، اگر درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔  

Advertisement
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 5 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement