Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 130 فلسطینی شہید

زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 23rd 2025, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،گزشتہ 48 گھنٹوں میں  130 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے۔ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہوں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

یہ صورتحال غزہ جنگ کے خطے میں مزید پھیلنے کے خدشات کو بڑھا رہی ہے، جہاں پہلے ہی ہزاروں فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
پاکستان ریلویز کا  عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری، کرایوں میں 20 فیصد رعایت

پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری، کرایوں میں 20 فیصد رعایت

  • 3 گھنٹے قبل
ایلون مسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید

ایلون مسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید

  • 2 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج پھر کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج پھر کرفیو نافذ

  • 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

  • 7 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ

موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ

  • 8 گھنٹے قبل
ثناء یوسف قتل کیس، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ثناء یوسف قتل کیس، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹ  ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ

کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے پُرجوش رجحان  کے باعث زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے پُرجوش رجحان کے باعث زبردست تیزی

  • 7 گھنٹے قبل
نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے مشاورت،وزیر اعظم نے   اپوزیشن لیڈر کومدعو کرلیا

نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے مشاورت،وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کومدعو کرلیا

  • ایک گھنٹہ قبل
کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون  فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement