Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 24 2025، 2:39 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

یہ دن 23 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی تاریخی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا۔

  اس دن کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جو رمضان المبارک کی وجہ سے محدود پیمانے پر تھی، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کئے۔

Advertisement