وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا اعلان
امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی شاہراہ کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی


کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور پاکستان کا قومی پرچم لہرانا لازمی ہوگا،انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کرا سکتا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی شاہراہ کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف بیانیہ اپنانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہا کہ آئینی حلف کی پاسداری لازمی ہے اور ریاست مخالف عناصر کے سامنے جھکنا کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان کی ثقافتی روایات امن و بھائی چارے کی علامت ہیں، اور یہاں معصوم مزدوروں اور مسافروں کے قتل کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، جسے روکنا ضروری ہے،انہوں نے میرٹ کی بالادستی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 19 منٹ قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 17 منٹ قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 22 منٹ قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 5 منٹ قبل

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 19 منٹ قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 10 منٹ قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل