Advertisement
علاقائی

کراچی : شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سےدرخواست کی گئی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 24 2025، 11:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :  شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نےشہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ، کمشنر کراچی کی جانب سےشہر میں دفعہ 144 کےنفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کےمطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے،جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سےدرخواست کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کےمطابق شہر میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پرلگائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement