دونوں میاں بیوی علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے ان کے ساتھ واردات کرتے تھے،پولیس


لاہور پولیس آپریشنز ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،دونوں میاں بیوی علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے ان کے ساتھ واردات کرتے تھے۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی ڈکیت پکڑے گئے، گرفتار ملزمان افتخار اور آمنہ صبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے ان کے ساتھ واردات کرتے تھے۔
ترجمان پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ڈکیٹ میاں بیوی کو آپریشن ونگ نے گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمہ آمنہ اورملزم افتخار نے ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کیں، گرفتار ملزمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ درجنوں وارداتیں کرنے والا میاں بیوی ڈکیت گینگ 6 سال بعد دوبارہ گرفتار ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایسے عناصرکے خلاف کارروائی کر کے ان کا قلع قمع کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار ہی ہیں تا کہ ان کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 12 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 11 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 12 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago






