Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹو کی پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت

بلاول بھٹو زرداری نے آج گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کے ساتھ افطاری کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 25th 2025, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو کی پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور ایئرپورٹ پر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے اور اس دوران مختلف سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آج گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کے ساتھ افطاری کی۔ افطاری سے قبل بلاول بھٹو ایک اہم خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات کی ۔ 

پیپلز پارٹی کے پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے، جس دوران اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی، جو مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے حوالے سے قائم کی گئی ہے، ن لیگ کی کمیٹی کو بلاول بھٹو کو بریفنگ دے گی۔

اس بریفنگ میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی معاملات اور مستقبل کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement