کراچی: واٹرٹینکرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا
ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے، حادثہ ممکنہ طور بریک فیل ہونے سے پیش آیا،پولیس


کراچی: شہر قائد میں قابو، واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملیر ہالٹ پر پیش آیا جہاں ٹینکر نے میاں اور اس کی حاملہ بیوی کو ٹکر مار دی ،جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت قیوم اور زینب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں خاتون نے بچے کو جنم دیا جو جانبر نہ ہوسکا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی ، ڈیلیوری راستے میں ہی ہو گئی،نومولود بھی ٹینکر کی زد میں آگیا۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے میاں بیوی اور نومولود کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کرائیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے، حادثہ ممکنہ طور بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واٹر ٹینکر ہائی وےکی جانب سے آرہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے واٹر ٹینکر تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار میاں بیوی واٹرٹینکر کی زد میں آئے۔
خیال رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی جبکہ رواں سال ہیوی ٹریفک سے اب تک 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 4 گھنٹے قبل





