شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہبا ز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح ملزمان نے کراچی آنے والے مسافروں پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل اور کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

فیصل آباد:دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

میٹھی عید سویوں کے بنا پھیکی لگتی ہے
- 5 گھنٹے قبل

دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، طارق فاطمی
- 5 گھنٹے قبل

کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی
- 3 گھنٹے قبل
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے،سلمان اکرام راجہ
- 3 گھنٹے قبل

کشمور: 2گروپوں کے درمیان فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق، اموات 7 ہوگئیں
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گے؟
- 4 گھنٹے قبل

سلمان خان کی ایکشن سے بھر پور فلم "سکندر"ریلیزہوگئی
- 2 گھنٹے قبل

حجاج کرام کی سہولت کے لئے وزارت مذہبی امور کا حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی عید کے روز بھی غزہ پر وحشیانہ کارروائیاں جاری ، مزید 24 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل