امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اُمید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی، شفقت علی خان


ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔
سلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں۔ ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے باعث تشویش ہے، پاکستان پر پابندی لگوانے کابل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے۔ یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں۔ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔
پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں ہو سکتا۔ اس پہلے جو اسرائیل کے دورے ہوئے وہ ڈیول نیشنل تھے۔ پاکستان کے اسرائیل پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تکنیکی طور پر کوئی پاکستانی اس پاسپورٹ پر اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی داخل ہوتا ہے تو اس کے لیے خصوصی انتظامات اس ریاست کی جانب سے کیے گئے ہوں گے۔
روس اور یوکرین کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیز فائر خوش آئند ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سیز فائر مستقل ہوئے جائے۔ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے ہمیشہ بات چیت کو فوقیت دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صادق خان کے دورے میں تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ یہ ایک جاری اور مسلسل پراسس ہے۔ صادق خان کے دورے میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا۔ دورے میں طوربارڈر پر تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔ صادق خان کا دورۂ افغانستان ایک اعلیٰ سطح دورہ تھا۔
شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی پاکستان کی کمپنیوں پر پابندیاں نامناسب ہیں، امریکا کا ٹی ٹی پی کو دہشت گرد تنظیم ماننا خوش آئند ہے۔
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے،سلمان اکرام راجہ
- 3 گھنٹے قبل

سلمان خان کی ایکشن سے بھر پور فلم "سکندر"ریلیزہوگئی
- 2 گھنٹے قبل

دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، طارق فاطمی
- 5 گھنٹے قبل

کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی عید کے روز بھی غزہ پر وحشیانہ کارروائیاں جاری ، مزید 24 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

کشمور: 2گروپوں کے درمیان فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق، اموات 7 ہوگئیں
- 4 گھنٹے قبل

فیصل آباد:دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

حجاج کرام کی سہولت کے لئے وزارت مذہبی امور کا حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

میٹھی عید سویوں کے بنا پھیکی لگتی ہے
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گے؟
- 4 گھنٹے قبل

بگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل