Advertisement
علاقائی

موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ، 30 زخمی

زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہےٓ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر مارچ 28 2025، 10:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ، 30 زخمی

موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement