پولیس نے ڈیم سینٹرل اسکوائر کے قریب چاقو کے حملے کے محرک کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔


نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے قلب میں ایک شخص نے چاقو کے حملے میں دو امریکی شہریوں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس سے قبل چار شدید زخمیوں کی تعداد بتائی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ الجھن اس حقیقت کے نتیجے میں پیدا ہوئی کہ ملزم خود بھی زخمی ہوا تھا۔
ایمسٹرڈیم پولیس نے ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ ’اپ ڈیٹ: آج دوپہر کو چاقو سے حملے کے واقعے میں چار نہیں بلکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، مشتبہ شخص خود بھی زخمی ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ مشتبہ شخص نے بےترتیب طور پر متاثرین کو نشانہ بنایا ہو، لیکن اصل مقصد اب تک نامعلوم ہے۔
پولیس نے ڈیم سینٹرل اسکوائر کے قریب چاقو کے حملے کے محرک کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے زخمیوں کی مدد کے لیے ایک ٹراما ہیلی کاپٹر ڈیم سینٹرل اسکوائر پر بھیجا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دو شدید زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ’مشتبہ شخص کو ایک شہری کی مدد سے قابو کیا گیا۔ اس کی ٹانگ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس ترجمان زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات دینے سے قاصر رہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 67 سالہ خاتون اور ایک 69 سالہ مرد شامل ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے، پولینڈ کا ایک 26 سالہ مرد، بیلجیئم کی 73 سالہ خاتون اور ایمسٹرڈیم کی ایک 19 سالہ خاتون شامل ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس سے بعد میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
جائے وقوع پر موجود ’اے ایف پی‘ کے رپورٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو جائے وقوع سے نکال لیا گیا ہے لیکن پولیس کی بھاری نفری اور ایمبولینسز اب بھی موجود ہیں۔

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سلمان اکرم راجہ کی عملے سے تکرار
- 11 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف کل صوبے بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کااعلان
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور :11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب سرجری
- 11 گھنٹے قبل

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کےبعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع
- 11 گھنٹے قبل

صدرمملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
- 7 گھنٹے قبل

میانمار: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز،سینکڑوں لاپتہ
- 12 گھنٹے قبل

مفتی قوی نے عید پر راکھی ساونت کو کیا پیغام بھیجا؟
- 7 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
- 7 گھنٹے قبل

ٹنڈو الہ یار: تیز رفتار کار نہر میں جا گری ،کراچی سے آنے والے 4 دوست جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل
- 12 گھنٹے قبل