نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔


3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی اننگز :
نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا ، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔
بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر 1، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 رنز اور ایک گیند پر 271 بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز :
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پرگری، ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی ، اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھےجبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی جاری ،مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز سے بھی روک دیا
- 6 گھنٹے قبل

طلال چودھری کا دورہ برطانیہ، مؤثر بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوہر سے جھگڑنے پر ماں نے تین بچوں کو زہر پلا دیا، 7 سالہ بیٹی جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ساتھ نہ دیں تو گر جائے گی ،مراد علی شاہ
- 7 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا میانمار کے ہم منصب سے رابطہ، تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت
- 6 گھنٹے قبل

معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی،پشوہر نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
اسپین :کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5مزدور ہلاک،4 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ،فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی
- 6 گھنٹے قبل
(2)(1)_updates.webp&w=3840&q=75)
گھوٹکی :2گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے لیے عید کے روز اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی ممبر ، رہنما نہیں آ سکا
- 6 گھنٹے قبل