اسلام آباد : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ڈیل سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کا سوال نامناسب ہے، جن کے خلاف ہماری جدوجہد ہے ان کیساتھ ڈیل کر لیں گے ؟ ۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن رہنما مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدراسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ڈیل سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ڈیل کیوں اور کس کے ساتھ ہو گی،کیا پاگل ہیں کہ جن کے خلاف ہماری جدوجہد ہے ان کیساتھ ڈیل کر لیں گے ؟ ۔ جب حساب کتاب کا وقت آئے گا تو ان کا حساب ہو گا۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شہباز شریف شریک ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نمائندگی کر رہے تھے۔ مجھے کشمیر انتخابات کی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے اس لیے میں وہاں مصروف ہوں جس کی وجہ سے میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔
آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوال پر ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں مضبوط پوزیشن میں ہے، اگر شفاف الیکشن ہوئے تو کوئی شک نہیں کہ ن لیگ جیتے گی،سرعام دھاندلی ہوتی آئی ہے جس پر لوگوں کو تحفظات ہیں ۔ پہلے اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا چاہیے۔ حکومت کب جا رہی ہے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن جب یہ حکومت جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی۔ پی ڈی ایم عوام کو باور کرانے میں کامیاب ہو گئی کہ اس سے ذیادہ عوام دشمن حکومت 73 سالوں میں نہیں آئی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گیس کی بندش سے صنعت بالکل بند ہے،کل تک کہہ رہے تھے کہ نواز شریف ضرورت سے ذیادہ بجلی بنا گئے،آج بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،قوم کے سامنے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔
مریم نواز نے بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہزار ہ برادری والے بھی کوئٹہ کے لوگ تھے، سب سے پہلے تو ان کے پاس جانا چاہیے تھا، یہ تب کہہ رہے تھے کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کے لوگوں کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے اس کی حامی ہوں، بلوچستان کے لوگوں کے دکھوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔
اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرکی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی ، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب اپیلوں کو الگ کردیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 جولائی سے ایون فیلڈ اپیلوں پر کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ، بریت کیخلاف نیب اپیل پرسماعت 28 جولائی کوہوگی۔
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی28 جولائی کوسماعت کےلیے مقرر کر لی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
العزیزیہ ریفرنس:
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس سعودی عرب میں 2001 میں جلاوطنی کے دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قائم کی جس کے بعد 2005 میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی قائم کی گئی۔نیب نے اپنے ریفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیل ملز کے قیام اور ہل میٹل کمپنی کے اصل مالک نواز شریف تھے جب کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف نے ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی سے بطور گفٹ 97 فیصد فوائد حاصل کیے۔
فلیگ شپ ریفرنس:
فلیگ شپ ریفرنسز نواز شریف کی آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے اور انہی کمپنیوں میں ایک کمپنی 'کیپٹل ایف زیڈ ای' تھی جس میں نواز شریف کمپنی کے چیئرمین تھے۔اسی کمپنی کی چیئرمین شپ کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔اس ریفرنس میں بھی نیب کی جانب سے الزام تھا کہ فلیگ شپ کمپنیوں کے اصل فوائد نواز شریف لے رہے تھے اور وہی ان کمپنیوں کے مالک ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس:
ایون فیلڈ ریفرنس لندن میں شریف خاندان کے فلیٹوں سے متعلق تھا جس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کیا۔

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 2 hours ago

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان
- 5 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 2 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 4 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 2 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 2 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 3 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 3 hours ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 4 hours ago