جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے  عید سے پہلے  سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی
حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر،  وزیر اعظم  عمران خان نے تنخواہ عید سے پہلے جاری کرنے کی ہدایت کردی  ہے۔وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی،اس حوالے سے اے جی پی آر کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں  ہیں ۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا پروٹوکول کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ   عید الاضحی کے پہلے تنخواہ جاری کی جائے گی، اس سلسلے میں نوٹی فیکشن جلد جاری ہوگا۔

چند دن قبل  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا  کہ ذی الحج 1442ھ کے نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر 10 تاریخ کو ہوگی۔اس لئے 29 ذیقعد بروز ہفتہ مورخہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ذی الحج 12 جولائی 2021ء کو ہوسکتی ہے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

تمباکو نوشی بھی امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا   جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے ) اتوار 29 ستمبر کو منایا گیا۔

عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچائو کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا 1.5 کروڑ انسان دل کی بیماری کے باعث دنیاسے چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک برس کے دوران تقریبا 80 ہزار افراد دل کی بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ ا

مراض قلب سے مرنے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 40 سے 50 سا ل کے درمیان ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی تقریبًا ایک چوتھائی یعنی 24.3 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تر افراد کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ متوازن غذائون اور پھلوں کے استعمال ، باقاعدگی سے ورزش اور ذکر الہٰی سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے مگر پاکستان میں 76 فیصد خواتین دن میں ایک مرتبہ سے بھی کم پھل کھاتی ہیں اور 91 فیصد اپنے فارغ اوقات میں کسی بھی طرح کی جسمانی ورزش نہیں کرتیں جس کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد مرد اور چالیس فیصد خواتین موٹاپے کا شکا رہیں جو امراض قبل کی بنیاد ی وجہ ہے۔

تمباکو نوشی بھی امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور طبی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں امراض قلب ، علاج اور ان سے بچائوکے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll