جی این این سوشل

تفریح

ٹک ٹاکر حریم شاہ شادی کے بعد ترکی پہنچ گئی ، نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ترکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تاہم حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ترکی کیوں گئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹک ٹاکر حریم شاہ شادی کے بعد ترکی پہنچ گئی ، نئی ویڈیو وائرل
ٹک ٹاکر حریم شاہ شادی کے بعد ترکی پہنچ گئی ، نئی ویڈیو وائرل

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ترکی کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ترکی ایک حسین ملک ہے۔‘یہاں سیر کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔ٹک ٹاکر کی شادی کے حوالے مداح کشمکش میں مبتلا ہو گئے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے  ٹک ٹاک سٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کیا تھا۔صوبائی وزیرکا اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لئے انہیں استعمال نہیں کرتے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید  کہنا تھاکہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔

 

 

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll