جی این این سوشل

دنیا

امریکہ نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا

کابل : افغان حکام کو بگرام ائیر بیس سےامریکہ کی روانگی کا علم دو گھنٹے بعد ہوا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہوائی اڈے کے نئے کماندر کو امریکی افواج  کی روانگی  کا دو گھنٹے بعد علم ہوا
ہوائی اڈے کے نئے کماندر کو امریکی افواج کی روانگی کا دو گھنٹے بعد علم ہوا

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈر کو آگاہ  بھی نہیں کیا گیا ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

افغان فوجی حکام کا کہناہے کہ ہوائی اڈے کے نئے کماندر کو امریکی افواج  کی روانگی  کا دو گھنٹے بعد علم ہوا۔ بگرام ہوائی اڈے کے نئےافغان کمانڈر جنر میر اسد اللہ کوہستانی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ امریکی فوج بگرام کا ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ ہی سمجھتے رہے لیکن صبح سات بجے کے قریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی  واقعی جاچکے ہیں ۔

 

روسی صدر کا دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا 

افغان فوجی حکام کا کہناتھاہ امریکی فوج بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی ، اگر امریکی ہوائی اڈہ خالی کرنےسے پہلے بتا دیتے تو لوٹ مار سےبچا جا سکتا تھا ۔

پاکستان

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll