اختر مینگل کا حکومت کو دی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کوئٹہ لانگ مارچ کرنے کا اعلان
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے خواتین کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے


بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ میں لک پاس پر 6 روز سے دھرنا جاری ہے۔
لک پاس پر دھرنے کے باعث کراچی کوئٹہ اور تفتان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔ تحریک انصاف کا وفد بی این پی کے دھرنے میں پہنچا جس میں سلمان اکرم راجا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر صوبائی رہنما شامل تھے۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے خواتین کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ خواتین کی ماورائے آئین گرفتاریاں قابلِ قبول نہیں، دو دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بے اختیار حکومتی وفد آیا تھا، بےاختیار بلوچستان حکومت کہیں اور دیکھ رہی ہے۔
بعدازاں بی این پی سربراہ اخترمینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا اور کہا کہ حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی لہٰذا دھرنےکے شرکا کل کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔
دوسری جانب بی این پی قافلےکو کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں، قومی شاہراہ لکپاس اور دشت میں مختلف مقامات پر خندقیں کھودی جارہی ہیں، مستونگ اور مختلف مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا تھا تاہم مستونگ کے مقام پر راستے بند ہونے پر وہیں دھرنا دیا گیا تھا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- 7 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 9 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 11 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 10 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کےبانی چیئرمین مقرر
- 4 گھنٹے قبل

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیسویں برسی آج منائی جائے گی
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی پرزور مذمت
- 4 گھنٹے قبل