عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا
عاصم افتخار احمد نے اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے


عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔ عاصم افتخار احمد نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اپنی سفارتی اسناد انہیں پیش کر دیں اور اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری دوسروں کی خدمت کیلئے جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کا تحفظ کرے، تنازعات والے علاقوں میں امدادی کارکنوں کو دھمکیوں اور گولیوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سنگین بحران سےدوچار ہے ، فریقین کو لازمی طور پر انسانی قوانین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنایا جائے اور سلامتی کونسل کے ذریعے پابندیاں عائد کی جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری طرف پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پروقار الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی پرزور مذمت
- 4 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 9 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیسویں برسی آج منائی جائے گی
- 4 گھنٹے قبل

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کےبانی چیئرمین مقرر
- 4 گھنٹے قبل

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل