محمد اورنگزیب نے کہا کہ 51 بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر ہے، 51 بنیادی اشیاء میں سے 36 کی قیمتیں قدرے مستحکم ہیں


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام درحقیقت پاکستان کا پروگرام ہے، ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مشکل فیصلے نہیں کیے گئے، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے، بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر یہی صورت حال رہی تو ترسیلات زر 36 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ 51 بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر ہے، 51 بنیادی اشیاء میں سے 36 کی قیمتیں قدرے مستحکم ہیں، مارک اپ کی شرح 12 فیصد ہونے سے صنعتوں کو فائدہ ہو رہا ہے، میرے ذاتی خیال میں شرح سود میں کمی کی مزید گنجائش موجود ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مقامی ایل سی کھولنے اور ایکسپورٹس کے لیے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے، معاشی استحکام کو اب پائیدار ترقی میں بدلنا ہے، افراد زر کی شرح میں کمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے ہے کہ افراط زر کی شرح میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہو۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 20 گھنٹے قبل





