طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں، یو این


افغانستان اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز بن چکا ہے، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی، طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں
افغانستان سے 2021 میں ہوئے امریکی انخلاء کے بعد افغان طالبان نے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت کو فروغ دینا شروع کیا ہوا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی داخلی سکیورٹی کے لیے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، طالبان دہشتگرد گروپوں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں، جس سے ان گروپوں کی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان نے افغانستان کو اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں امریکی ساختہ ہتھیار اسمگل کر کے دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ امریکی انخلاء کے دوران افغانستان میں اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ چھوڑا گیا تھا، جس کا فائدہ طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کو ہو رہا ہے۔
افغان طالبان کے زیر سایہ، القاعدہ کے دہشتگرد امریکی رائفلز سے لیس ہو چکے ہیں اور طالبان ان ہتھیاروں کو طاقت کے مظاہرے اور خوف پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ طالبان نے اسلحے کی غیر قانونی فروخت کو اپنی ریاستی پالیسی بنا لیا ہے، اور یہ ہتھیار واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بیچے جا رہے ہیں۔
افغان حکومت بگرام ایئربیس پر امریکی ہتھیاروں کی تربیت سے فتح کا تاثر دے رہی ہے، تاہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے مطابق طالبان کی ہتھیاروں تک رسائی عالمی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ عالمی برادری کو افغان طالبان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس غیر قانونی اسلحہ کی تجارت اور دہشتگردی کو روکا جا سکے۔

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 4 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 40 منٹ قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 22 منٹ قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل