یہ نیا ماڈل 4 ورژنز لاما 4 اسکاؤٹ، لاما 4 Maverick، لاما 4 Behemoth اور لاما 4 کی شکل میں دستیاب ہوگا


میٹا نے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل لاما 4 صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا ماڈل 4 ورژنز لاما 4 اسکاؤٹ، لاما 4 Maverick، لاما 4 Behemoth اور لاما 4 کی شکل میں دستیاب ہوگا۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام ورژنز کو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے تصویری مواد کو سمجھ سکیں۔
میٹا کے مطابق لاما 4 اسکاؤٹ اور Maverick سب کے لیے لاما ڈاٹ کام میں دستیاب ہیں جبکہ Behemoth کو تربیت دینے کا عمل ابھی جاری ہے۔کمپنی نے بتایا کہ واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور واٹس ایپ میں موجود اس کے اے آئی اسسٹنٹ میٹا اے آئی کو 40 ممالک میں لاما 4 سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
فی الحال ملٹی ماڈل فیچرز امریکا تک محدود ہیں جن کو بتدریج دیگر ممالک میں توسیع دی جائے گی۔ میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ لاما 4 ماڈلز ایک نئے عہد کا آغاز کریں گے اور یہ تو لاما 4 کلیکشن کا محض آغاز ہے۔
میٹا نے مزید بتایا کہ اندرونی طور پر ٹیسٹنگ سے ثابت ہوا کہ meverick جنرل اسسٹنٹ اور چیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے جسے کریٹیو رائٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ مخصوص کوڈنگ اور دیگر شعبوں میں وہ اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 4o اور گوگل جیمنائی 2.0 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں لاما 4 اسکاؤٹ دستاویزات کی سمری اور منطقی جواز میں زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے۔

اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعدسی آئی ڈی میں نیا اے سی پی کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- an hour ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان ،مریم نوازنے اصولی منظوری دے دی
- 2 hours ago

کیا سوزوکی مہران نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟کمپنی کی وضاحت
- 2 hours ago
دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں،سپریم کورٹ
- 2 hours ago

خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ پر بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع
- 3 hours ago

معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، نام بھی بتادیا
- 3 hours ago

پنجاب یونیورسٹی : انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں سرچ آپریشن،منشیات اور شراب برآمد
- 2 hours ago

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد کر دیا
- a few seconds ago

نامور گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- 19 minutes ago

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد کو گرفتار
- 2 hours ago

زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق
- 3 hours ago

فیصل آبادمیں پیشی پر عدالت جاتے ہوئے ماں، بیٹااور بھانجا قتل
- 3 hours ago