دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے الزامات بھی لگے تھے، جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی تنقید کا شکار رہی


معروف ٹک ٹاکردانیہ شاہ اوران کے شوہر حکیم شہزاد (المعروف حکیم لوہا پاڑ)نے اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنادی، اور سوشل میڈیا پر بیٹے کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی۔
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں۔ان کی پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت حسین سے فروری 2022 میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔
دونوں کے درمیان عمر کا فرق 30 سال تھا، اور مئی 2022 میں دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اس سے قبل عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا تھا، دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے الزامات بھی لگے تھے، جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی تنقید کا شکار رہی۔
دوسری جانب دانیہ شاہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں، جہاں وہ اپنے فینز کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہیں۔
دانیہ شاہ نے حال ہی میں ایک ویلاگ شیئر کیا، جس میں نہ صرف اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی۔
انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”ریان“ بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ دی ہے، ویلاگ میں دانیہ نے بیٹے کے لیے ملنے والے تمام تحائف بھی دکھائے، جن میں سے کچھ تحفے شہزاد حکیم کی پہلی بیوی کی جانب سے تھے۔

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 9 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 7 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 7 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 8 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 9 گھنٹے قبل