عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، سابق جج سعید الزماں صدیقی سمیت دیگر کے کچھ فیصلے ہیں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا۔ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے، تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں۔
خواجہ حارث نے کہا آرمی ایکٹ کے تحت آرمڈ فورسز خود بھی سویلین کی گرفتاری کر سکتی ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ گرفتاری سے قبل ایف آئی آر کا ہونا ضروری ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جب کسی کو گرفتار کریں گے تو متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنا ہوتا ہے۔
جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ کی شق ٹو ڈی کے تحت ملزم تب بنتا ہے جب فرد جرم عائد ہو، خواجہ حارث نے موقف اپنایاکہ آئین پاکستان نے بذات خود کورٹ مارشل کے لیے منفرد اختیار سماعت دے رکھا ہے۔ آپ کے مطابق فوجی عدالتیں آرٹیکل 175 کے زمرے میں نہیں آتیں، فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں پھر یہ بتا دیں۔
خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل کے حوالے سے کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔
عدالت نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی جواب الجواب جاری رکھیں گے۔

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 4 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 3 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 5 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 6 گھنٹے قبل