لاہور : سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ دفاتر میں خواتین کی انسداد جنسی ہراسگی کا قانون صرف دکھاوا ہے، صرف جنسی نہیں مذہبی، رنگ اور عمر کی بنیاد پر بھی حراساں کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی وی میں مبینہ جنسی ہراسگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ سال 2010 میں بنائے گئے قانون پر عملدرآمد دراصل چشم پوشی کے مترادف ہے،صرف جنسی نہیں مذہبی، رنگ اور عمر کی بنیاد پر بھی حراساں کیا جاتا ہے، پاکستان میں خواتین کو مردوں کی نسبت جنسی حراسگی کا سامنا زیادہ کرنا پڑتا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ حراساں کیے جانے سے اداروں کا ماحول تباہ اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے، سال 2010 میں بنایا گیا قانون حراسگی کے صرف ایک پہلو سے متعلق ہے، انسداد حراسگی قانون کے تحت بدتمیزی کرنے پر کارروائی نہیں ہوسکتی، بدتمیزی پر کارروائی اسی صورت ہوگی اگر اس میں جنسی پہلو شامل ہو، حراسگی کے شکار افراد کو کارروائی کیلئے جنسی پہلو خود ثابت کرنا ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون شکایت کنندہ افسران پر جنسی حراسگی ثابت کرنے میں ناکام رہیں، انکوائری کمیٹی الزام ثابت نہ ہونے پر شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی کی سفارش کر سکتی ہے، کارروائی کی سفارش پر شکایت کنندہ کیخلاف دادرسی کا کوئی فورم نہیں ہے۔
عدالت نے خاتون درخواست گزار کی ملازمت سے برطرفی کیخلاف اپیل بھی خارج کر دی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ خاتون محتسب کو اختیار نہیں کہ برطرف ملازمہ کو بحال کر سکے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل





