2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا، ترجمان


قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔ قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔
قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ائیرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہر جانب سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم وضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a minute ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 hours ago






