گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے، وزارت صحت


اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ صحافی احمد منصور، جو پیر کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب میڈیا ٹینٹ پر اسرائیلی حملے میں شدید جھلس گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی شہید ہو گئے۔ 17 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں 211 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار سے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں ٹرمپ نے غزہ جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ دیا۔
ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جبری بے دخلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- ایک گھنٹہ قبل