Advertisement

چین نے امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا

امریکی تیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیص ٹیرف کیا تھا اور ساتھ ہی کچھ اہم معدنیات کی برآمدات پر بھی پابندیوں عائد کی تھیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 9th 2025, 6:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین نے امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا

چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر  34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

ادھر چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو  ’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کرلیا ہے جس سے ان کمپنیوں کے لیے چین میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کمپنیوں کو چین میں مالی جرمانوں اور ریگولیٹری پابندیوں سمیت دیگر پابندیوں کا سامنا کرنا پرسکتا ہے، جو ان کے کاروباری آپریشنز کو شدید متاثر کر سکتی ہیں۔

اس فہرست میں ایرو اسپیس اور ڈیفنس کمپنی ’سییرا نیواڈا کارپوریشن‘ سمیت مصنوعی ذہانت سے وابستہ دیگر امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں ، اس سے قبل چین معروف فیشن برانڈز کی مالک کمپنی ’پی وی ایچ‘ کو بھی اس فہرست میں شامل کرچکا ہے۔

امریکی تیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیص ٹیرف کیا تھا اور ساتھ ہی کچھ اہم معدنیات کی برآمدات پر بھی پابندیوں عائد کی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد امیکا میں چین مصنوعات کی درآمد پر مجموعی ٹیرف 54 فیصد ہوگیا تھا۔

چینی اقدام کے جواب میں امریکی صدر نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد  آج سے امریکا میں چینی مصنوعات کی درآمد پر مجموعی طور  پر 104 فیصد ٹیرف عائد ہوگیا۔

ساتھ ہی چین نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کردیا تھا۔

 

Advertisement
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • a day ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 3 hours ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 10 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • a day ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 2 days ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 2 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 9 hours ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 9 hours ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 days ago
Advertisement