Advertisement
تفریح

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ اور کاجول کا مجسمہ لندن میں کیوں نصب کیا جائیگا؟

1995 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ناصرف بلاک بسٹر رہی بلکہ اس فلم نے کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اپریل 10 2025، 3:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ اور کاجول کا مجسمہ لندن میں کیوں نصب کیا جائیگا؟

ممبئی:بالی وڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے اسٹار ہیرو شاہ رخ خان اور نامور اداکارہ کاجول دیوگن کا مجسمہ لندن میں نصب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کی مقبولیت پر اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کا مجسمہ لندن میں نصب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1995 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ناصرف بلاک بسٹر رہی بلکہ اس فلم نے کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا اور اب فلم کی کامیابی کے 30 سال مکمل ہونے پر لندن میں اسے سراہا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہارٹ آف لندن بزنس الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کا جلد ہی کانسی کا مجسمہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ بھارت کی وہ پہلی فلم ہے جسے لندن کے مشہور سین ان دی اسکوائر فلم ٹریل میں لیسٹر اسکوائر میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر یش چوپڑا تھے اور ہدایت کار آدتیہ چوپڑا کی یہ ڈیبیو فلم تھی، اس کے علاوہ یہ فلم کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے اور رواں سال ہی اس مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

Advertisement