پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار کے خاتمے کے 3 سال مکمل : پارٹی کا احتجاج کا اعلان
پنجاب کےتمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کااعلان کیا گیا ہے، ہر حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کوریلی میں پارٹی پرچم اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کےخاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پراحتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پرپنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنےحلقوں میں احتجاج کے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
پنجاب کےتمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کااعلان کیا گیا ہے، ہر حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کوریلی میں پارٹی پرچم اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے ضلعی سطح پررہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ ریلیوں کی ویڈیو بنا کربھیجی جائے۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی،جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے،جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے کارکنان ریلیوں کے ذریعے بانی عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے، ہمارے کارکن ریلیوں کے ذریعےپیغام دیں گےکہ ہم رجیم چینج کو نہیں بھولے۔
اس سےقبل سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ہونے والےپارلیمان کے ایوانِ زیریں کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر کی جانب سےاستعفے کےاعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکرایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
واضح رہےکہ 10 اپریل 2022 کو پاکستان میں پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کےذریعے ہٹایا گیا تھا۔
ایاز صادق نےکہا کہ نئے وزیراعظم کےلیےکاغذات نامزدگی سہ پہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اور نئے وزیراعظم کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 11 اپریل تک ملتوی کردیاگیا تھا۔
اسپیکراسد قیصر نے ایوان میں آکر اراکین سے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتےہوئے میں نےاپنے عہدےسے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایاز صادق سے کہا تھا کہ وہ پینل آف چیئرمین کے رکن کی حیثیت سے اجلاس کی کارروائی جاری رکھیں۔
ایاز صادق نےعدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے بعد اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 174 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- ایک گھنٹہ قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 35 منٹ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل