پختونخوا کے عوام پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں : جاوید آفریدی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےاونر کاکہنا ہےکہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ اورایک تحریک ہےجو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے،چاہے میدان میں جیت ہو یا پھر دلوں میں۔


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ سیزن 10، 2025 میں انھیں بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے۔
جاوید آفریدی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی روز اول سے ایک اہم اسٹیک ہولڈر رہی ہےاوراس نے لیگ کی مقبولیت اور عوام کی توجہ دلانے میں ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے، رواں برس پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہو نے جارہے ہیں اوراس معاملے میں انھیں لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اورفرنچائزز کےدرمیان شراکت داری کے معاہدے کا نیا سفر مزید بہتر اور شاندار ہوگا۔
جاوید آفریدی نےپاکستان سپرلیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کے ایک ساتھ ہو نے سے متعلق کیےگئےسوال پر کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے،اس لیگ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس لیگ کی شان ہیں اوردنیا ہمیشہ کی طرح پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت کوتسلیم کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےاونر کاکہنا ہےکہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ اورایک تحریک ہےجو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے،چاہے میدان میں جیت ہو یا پھر دلوں میں۔
جاوید آفریدی نےمزید کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب اور یاد گار 10 سالوں پر ایک ترانہ ریلیزکیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہےکہ گز شتہ 10 سالوں میں زلمی نےامید، اتحاد اور حوصلے کی علامت بن کر یہ ثابت کیا ہےکہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مشترکہ خواب ہے، ہرجیت، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے پشاور زلمی کی میراث کو مزید مضبوط کیا ہے ۔
پشاور زلمی کے مالک کا کہنا ہےکہ پشاور زلمی کو آنے والےسیزن میں پشاور میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے،پشاور کے خوبصورت لوگ پاکستان سپر لیگ کے مقابلےبالخصوص اپنی ہوم ٹیم پشاور زلمی کو پشاور میں کھیلتا دیکھناچاہتے ہیں،دوسری جانب پشاور زلمی فاؤنڈیشن کھیل اورکھلاڑی کی بہبود کیلئے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہےگی۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 32 منٹ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 4 گھنٹے قبل