Advertisement

امریکا نے چین پر 20 فیصد لیوی کی مد میں ٹیرف بڑھا کر 145 فیصد کردیا

125 فیصد کا نیا ٹیرف صرف جوابی ٹیرف کے طور پر عائد کیا گیا  جو کہ اس 20 فیصد اضافی ٹیرف کے علاوہ ہے، وائٹ ہاؤس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 11th 2025, 9:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نے چین پر 20 فیصد لیوی کی مد میں ٹیرف بڑھا کر 145 فیصد کردیا

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف اب 145 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر ٹیرف کو 125 فیصد تک بڑھا رہے ہیں، تاہم اب وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ یہ اعداد و شمار پہلے سے موجود 20 فیصد ٹیرف کو شامل کیے بغیر دیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق 125 فیصد کا نیا ٹیرف صرف جوابی ٹیرف کے طور پر عائد کیا گیا  جو کہ اس 20 فیصد اضافی ٹیرف کے علاوہ ہے جو چین پر پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔ یہ ابتدائی 20 فیصد ٹیرف چین پر فینٹینیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اب ان دونوں ٹیرف کو ملاکر چین پر عائد مجموعی ٹیرف 145 فیصد بن چکا ہے جو غیر معمولی طور پر بلند سطح ہے اور  اس کے اثرات نہ صرف امریکی صارفین بلکہ چینی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک پر عائد کیے گئے جوابی ٹیرف میں 90 روز کا وقفہ کیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف بدستور لاگو رہے گا۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 4 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 5 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 دن قبل
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 5 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 دن قبل
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement