جہلم :ڈی پی اوطارق عزیر کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
شہری اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے،ترجمان


جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد توحید علاقہ تھانہ سٹی اور پی ایس صدر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مسائل بتائے جن پرڈپی او نے فوری کاروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیےپبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر جہلم پولیس کی طرف سے ضلع جہلم کی عوام کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر کی بیج کنی کے لیے ایسے افراد منشیات فروشوںقحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور جہلم پولیس کا ساتھ دیں۔
ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ پولیس میں خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔
ترجمان پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کیا کہ ڈی پی او جہلم کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوںکو فوری انصاف فراہم کرنا ہے ۔
انہوں نےعوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 7 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 7 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 5 گھنٹے قبل
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- ایک گھنٹہ قبل