جی این این سوشل

پاکستان

عالمی وباسے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی ، وزیراعظم کی این سی اوسی سمیت دیگر اداروں کومبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی) ،احساس ٹیم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی وباسے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی ،  وزیراعظم  کی این سی اوسی سمیت دیگر اداروں کومبارکباد
عالمی وباسے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی ، وزیراعظم کی این سی اوسی سمیت دیگر اداروں کومبارکباد

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر پیغام میں وزیراعظم  عمران خان  نے کہا کہ عالمی وباءسے نمٹنے کی مؤثر  حکمت عملی پر میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر قادر مطلق اللہ کی رحمت و احسان کا شکرگزارہوں۔

وزیر اعظم نے اکانومسٹ میگزین کا نارملسی انڈیکس بھی شیئر کیا جس نے  کوورونا وبا  کو  بہترین انداز میں سنبھالنے  پر پاکستان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک  میں شامل کیا ہے ۔

اکانومسٹ میگزین  کی  فہرست میں پاکستان پچاس ممالک میں 84.4کے اسکور کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔جبکہ ہمسایہ ملک ہندوستان کا اسکور 46.5 ہے ، جو کہ 48 ویں  نمبر پرتنزلی کی درجہ بندی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحا ن برقرار ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کورونا کے باعث آج سب سےکم اموات ریکارڈ ہوئیں ، ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران  مزید 17 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1517کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار469ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ66ہزار7ہوگئی ہے۔ 

تجارت

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے۔ 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق  گزشتہ سال 30 ستمبر تک 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے، اس طرح سال 2024-23 کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا ئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ  میں گزشتہ روز کی گئی 14 دن کی توسیع کرنے کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریاں بھی تھیں جس کے باعث تاجر تنظیموں اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 

ان دشواریوں کے ازالے کے لیے چیئرمین ایف بی آر  نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14دن کی توسیع کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll