اوورسیز پاکستانیوں کو اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے اسلام آباد میں3 روزہ کنونشن کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے

اسلام آباد :اوورسیز پاکستانیوں کو اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 روزہ کنونشن کا انعقادکیا جا رہا ہے۔
کنونشن کا انعقاد حکومت پاکستان اوروزارت سمندر پار (اوورسیز پاکستانیز)پاکستانی و ترقی و انسانی وسائل کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
وزرات اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے،اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
اسی جذبے کے تحت حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 تا 15 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار ہے—کہ پاکستان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو، جو برسوں سے دورِ وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔
کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ والہانہ استقبال، مکمل پروٹوکول، خیرمقدمی بینرز، عوامی سطح پر تقریبات اور انہیں عزت و تکریم کے ساتھ خوش آمدید کہنا اس کا حصہ ہوں گے۔
وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔
اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاونٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔
اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوتدی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات و پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی وطن واپسی صرف جسمانی نہیں، بلکہ ایک روحانی بندھن کی تجدید ہے۔ آئیں، پاکستان آپ کا منتظر ہے۔اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن آپ کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتی ہے۔

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 5 hours ago
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 3 hours ago

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- an hour ago

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 2 hours ago

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 2 hours ago

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 4 hours ago

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 3 hours ago

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 3 hours ago
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 2 hours ago

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- an hour ago
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- an hour ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 5 hours ago