Advertisement
علاقائی

لاہور: ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ رکشہ ڈرائیور شامل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 12th 2025, 9:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہا ر گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہورکے علاقے سندر میں پیش آیا،جہاں ایک منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار  2 خواتین سمیت 3 تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ رکشہ ڈرائیور شامل ہے، مرنے والی خواتین سندر گاؤں کی جبکہ رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔

Advertisement