سیزن کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور ذین زوہیب کے شاندار ویڈیو سونگ سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی


لاہور:میوزک فینز کیلئے ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا،پاکستانی سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک لوورز کیلئے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ۔
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سپر سٹار اداکار و گلوکار فواد خان، شئے گل،انورل خالد،فارس شفیع ،زین زوہیب ،میشا شفیع ،ینگ سٹنراورچئیرمین والڈ سٹی کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایچ ایس وائے تقریب کی میزبانی کی سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور ذین زوہیب کے شاندار ویڈیو سونگ سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ۔
شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا اس سیزن تھری میں ہفتہ وار شاندار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا جس میں گلوکار عاطف اسلم فواد خان شئے گل انورل خالد ینگ سٹنر حسن رحیم نتاشا نورانی ریشم فیض عبد الحنان اور عدنان دھول اپنی بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوا گر ہونگے۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن، جو پاکستانی موسیقی کا ایک معروف پلیٹ فارم ہے،جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
اس سیزن میں”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ اور ”وار“ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز میی دھاگ بیٹھادی ہے اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ بلال لاشاری کی تخلیقی صلاحیتیں اور ان کی مہارت نے انہیں سنیما انڈسٹری میں ایک ممتاز مقام دلایا ہے، اور یہ ان کے مداحوں کے لئے جاننا دلچسپی کا باعث نہیں کہ وہ اپنے منفرد وژن اورصلاحیت کو ویلو ساؤنڈ سٹیشن میں بھی شامل کرکے یادگار بنادیں گے۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 hours ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 6 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- an hour ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 35 minutes ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- an hour ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 3 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 5 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 21 minutes ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago