Advertisement
پاکستان

سانحہ 9 مئی کے ملزمان پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟تاریخ سامنے آ گئی

دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 12 2025، 1:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سانحہ 9 مئی کے ملزمان پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟تاریخ سامنے آ گئی

راولپنڈی:سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات میں نامزد ملزمان پر فر د جرم عائد کرنے کے لیے19 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔
دوران سماعت شیخ رشید، بابر اعوان، میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، عمر ایوب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر پولیس کی طرف سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔
دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی،  3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ  10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔
 جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 5 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 5 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
Advertisement