دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا


راولپنڈی:سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات میں نامزد ملزمان پر فر د جرم عائد کرنے کے لیے19 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔
دوران سماعت شیخ رشید، بابر اعوان، میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، عمر ایوب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر پولیس کی طرف سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔
دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی، 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔
جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل



