Advertisement

نوشہرہ: مسلح افرادکی فائرنگ سے ایکسائز موبائل سکواڈ کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق

واقعے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 13th 2025, 9:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوشہرہ: مسلح افرادکی فائرنگ سے   ایکسائز موبائل سکواڈ کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق

 نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا

نوشہرہ کے علاقے تارو پبی میں جی ٹی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایکسائز موبائل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے میں ابتدائی طور پر دو اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہوا، تاہم بعد ازاں زخمی سب انسپکٹر فاروق باچا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سپاہی افتخار، مجاہد، ڈرائیور شبیر اور سب انسپکٹر فاروق باچا شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کی ملک سعد پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ایکسائز اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ جنازے کے بعد شہدا کو سلامی دی گئی اور جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

Advertisement